منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

کیون پیٹرسن نے آئی پی ایل میں امپائرز سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

datetime 16  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے چند یادگار اننگز کھیل رکھی ہیں اور پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل ہوتے ہیں۔پیٹرسن ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد اب انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جہاں انہوں نے کھلاڑیوں کے کیرئیر تباہ کرنیوالے ایک ایسے عمل کی نشاندہی کی ہے جس پر بی سی سی آئی کیساتھ ساتھ پی سی بی بھی پریشان ہو جائیگا۔

پیر کو کیوین پیٹرسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ’’کھلاڑی جب کوئی برا فیصلہ لیتے ہیں بری حرکت کرتے ہیں تو انہیں بہت سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن لگتا ہے کہ امپائرز کو کوئی ہاتھ نہیں لگاتا۔بگ بیش لیگ،پاکستان سپر لیگ اور اب انڈین پریمیر لیگ میں ہونیوالی امپائرنگ کا معیار انتہائی خراب ہے! اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے! یہ لوگ کیرئیرز تباہ کر سکتے ہیں!‘‘۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں واقعی ہی ناقص امپائرنگ دیکھنے میں آئی اور دیکھنے میں محسوس ہورہا تھا کہ ملتان سلطانز کو ناقص امپائرنگ کے سب سے زیادہ نتائج بھگتنا پڑے جبکہ ملتان سلطانز کے کھلاڑی اور کوچ اس حوالے سے شکایت کرتے بھی نظر آئے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…