جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بال ٹیمپرنگ سکینڈل میں آسٹریلوی کھلاڑیوں پر پابندی کے بعد ٹیم میں نیا بحران پیدا ہوگیا

datetime 16  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن(آن لائن )بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر پابندی کا شکار اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر پابندی کے بعد آسٹریلین کرکٹ ٹیم قیادت کے بحران سے دوچار ہے اور ایسے میں تجربہ کار بلے باز ایرون فنچ نے ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کردی۔بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اسٹیون اسمتھ 2 سال تک قیادت نہیں کر سکیں گے۔

جبکہ ڈیوڈ وارنر قیادت کے لیے ہمیشہ کے لیے نااہل قرار دے دیے گئے تھے۔جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوران ٹم پین کو آسٹریلین ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی تھی لیکن اب آسٹریلین کرکٹ حکام ٹیم کے مستقل قائد کے حوالے سے مشاورت میں مصروف ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں تو شاید ٹم پین ہی ٹیم کی قیادت کریں لیکن ون ڈے ٹیم کی قیادت آسٹریلین حکام کا اصل مسئلہ ہے کیونکہ اگلے سال کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں آسٹریلیا کو اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہے۔ایرون فنچ نے ٹیم کی قیادت میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی تک اس بارے میں تو نہیں سوچا لیکن میں بالکل قیادت کے لیے اپنا ہاتھ کھڑا کروں گا۔ یہ ہمارے لیے مشکل وقت ہے لیکن اگر موقع ملا تو میں ٹیم کی قیادت کرنا پسند کروں گا۔ایرون فنچ کو اس سے قبل 2014 میں آسٹریلیا کی ٹی20 ٹیم کا قائد مقرر کیا گیا تھا لیکن آسٹریلیا نے تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت ایک ہی کپتان کو سونپتے ہوئے چھ ٹی20 میچز کے بعد ہی اسٹیون اسمتھ کو ون ڈے اور ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ٹی20 ٹیم کا بھی قائد مقرر کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…