منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

دورہ آئر لینڈ اورانگلینڈ میں پاکستان ٹیم کیلئے کنڈیشنز آسان نہیں ہوں گی ٗوسیم اکرم

datetime 16  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہاہے کہ دورہ آئر لینڈ اورانگلینڈ میں پاکستان ٹیم کیلئے کنڈیشنز آسان نہیں ہوں گی، فواد عالم جیسے کرکٹر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کرنے کے باوجود ڈراپ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر اب نوجوان کرکٹرز کو موقع دے کر مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

تاہم ڈومیسٹک کرکٹ کس لیے ہوتی ہے؟ اگر اس میں رنز کرنے والے کو موقع نہیں ملے گا تو کس کو ملے گا؟وسیم اکرم نے کہا کہ فواد عالم کو موقع نہ دینا سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کے نہ ہونے سے ٹیم کو اس دورے میں نقصان ہو گا، دو اسپنرز اور تین اوپنرز ٹیم میں ہونے چاہیے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض کی کارکردگی میں تسلسل نہیں اور وہ مہنگے ثابت ہوتے رہے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو موقع دینا اچھی بات ہے ٗٹیم میں فخر زمان کی شمولیت خوش آئند ہے۔خیال رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی 4 ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے تاہم 32سالہ فواد عالم فرسٹ کلاس کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے اور فٹنس میں خود کو بہترین ثابت کرنے کے باوجود ٹیم میں منتخب نہیں ہوسکے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…