لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اعلان کر دیا گیا، اس سولہ رکنی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔ دورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کے دوران پاکستانی ٹیم تین ٹیسٹ میچ کھیلے گی، اس سولہ رکنی ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان)، اظہرعلی، محمد عامر، بابر اعظم، اسد شفیق، فخر زمان، امام الحق، سمیع اسلم، حارث سہیل، اصلاح الدین، سعد علی،
حسن علی، شاداب خان، فہیم اشرف، راحت علی اور محمد عباس شامل ہیں، واضح رہے کہ قذافی سٹیڈیم میں جاری کیمپ کا پہلا مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے اور دوسرے مرحلے میں سولہ رکنی ٹیم کا کیمپ 18 اپریل سے شروع ہوگا، 23 اپریل کو پاکستانی ٹیم انگلینڈ روانہ ہو گی جہاں وہ گیارہ مئی کو آئر لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی اور مزید دو ٹیسٹ انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔