پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

باکسر عامر خان نے 2 سال بعد رنگ میں اترنے کے لئے پریکٹس شروع کردی

datetime 12  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان دو سال بعد رنگ میں اترنے کو تیار ہیں جس کیلئے انہوںنے اپنے نئے ٹرینر کے ساتھ بھرپور پریکٹس کر شروع کر دی ہے ۔برطانوی کاؤنٹی مرسی سائیڈ میں عامر خان 21 اپریل کو ویلٹر ویٹ کیٹیگری مقابلے میں کینیڈین باکسر فل لوگریکو کے مدمقابل ہوں گے جس کیلئے انہوں نے بھرپور پریکٹس کا آغاز کردیا۔عامر خان کے نئے امریکی کوچ جوئے گوسین انہیں تربیت دے رہے ہیں۔

جبکہ اس سے قبل وہ امریکی ٹرینر ورجل ہنٹر سے تربیت لے رہے تھے جن کی ناساز طبیعت کے باعث باکسر عامر خان کو ٹرینر تبدیل کرنا پڑا۔لیور پول کے ایکو آرینا میں ہونے والے اس مقابلے میں عامر خان کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا جہاں شائقین ان کی فائٹ دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔ یاد رہے کہ عامر خان آخری مرتبہ مئی 2016 میں میکسیکو کے باکسر کنیلو الویراز کے مدمقابل آئے تھے اور اس مقابلے میں انہیں شکست ہوئی۔باکسر عامر خان اپنے کیرئیر میں اب تک 35 فائٹس کرچکے ہیں جن میں سے 31 میں انہیں کامیابی اور 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتاہم 21 اپریل کو ہونے والی فائٹ کے حوالے سے باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ نئے کوچ انہیں دوبارہ ٹریک پر لانے کے لئے بھرپور مدد کر رہے ہیں اور امید ہے کہ کینیڈین باکسر کے خلاف بہتر کھیل پیش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ سابق کوچ ورجل ہنٹر کی طبیعت خراب ہونے پر افسردہ ہوں تاہم اس بات پر خوش ہوں کہ جوئے گوسین میری مدد کو آئے اور وہ مجھے تربیت دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…