منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کیساتھ کرکٹ سیریز سے انکار ،آئی سی سی نے بھارت کو بڑا سرپرائز دیتے ہوئے دو ٹوک اعلان کر دیا

datetime 11  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ریونیو میں کمی کا حل تلاش کر لیا ہے جس کے بعد اس نے ہر سال پاکستان اور بھارت کی مستقل کرکٹ سیریز کی سنجیدہ کوششیں شروع کر دی ہیں۔آئی سی سی نے اس کوشش کیلئے کمیٹی بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقل بنیادوں پر سیریز کے انعقاد کو عملی جامہ پہنائے گی۔

یہ سیریز نیوٹرل مقام پر کھیلی جائے گی جس کے بہترین مقامات شارجہ اور دبئی ہوں گے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ نیوٹرل مقام پر سیریز کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے لیکن اس سیریزکو اپنی حکومت کی منظوری سے مشروط کیا ہے،حکومتی منظوری کی شرط پر بھارتی بورڈ پہلے بھی رضا مندی ظاہر کر چکا ہے لیکن اس مرتبہ آئی سی سی نے خود اس معاملے میں کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس مسئلے کے حل کیلئے آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن اور آئی سی سی کے چیئر مین ششانک منوہر بھارتی وزرات داخلہ کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور مودی سرکار کو اس سیریز کے عدم انعقاد سے آئی سی سی کو پہنچنے والے مالی نقصان سے آگاہ کریں گے۔پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے صرف آئی سی سی کو پانچ ارب ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے،آئی سی سی کے ایونٹ میں صرف ایک میچ سے ریکارڈ آمدنی حاصل ہو تی ہے اس بات کا اندازہ گزشتہ سال ہونے والی چمپئنز ٹرافی کے میچوں سے لگایا جاسکتا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دو مرتبہ مد مقابل آئیں اور آئی سی سی کو28ملین ڈالرز کا منافع دیا۔منافع میں کمی کے خوف میں مبتلا آئی سی سی پہلے ہی پاک بھارت کرکٹ تنازعات کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے چکی ہے جس کے چیئر مین مائیکل بیلوف ہیں جبکہ اراکین میں جان پالسن اور اینا بیلی بینٹ شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…