ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کرکٹ آسٹریلیا کا نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان ، سمتھ، وارنر اور بینکرافٹ فارغ

datetime 11  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(آئی این پی)کرکٹ آسٹریلیا نے سال 2018-19 کیلئے کھلاڑیوں کے نئے سالانہ سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا، آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے 5 نئے کھلاڑیوں کو بھی کنٹریکٹس سے نوازا گیا ہے، بال ٹیمپرنگ کے باعث معطلی کا شکار سٹیون سمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کو فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے البتہ وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

انہیں 2017-18 میں کنٹریکٹ نہیں دیا گیا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا نے 20 کھلاڑیوں کیلئے نئے سالانہ سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا، فہرست میں اس بار پانچ نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں مارکس سٹوئنس، ایلکس کیری، جے رچرڈسن، کین رچرڈسن اور اینڈریو ٹائی شامل ہیں، شان مارش اور ٹم پین بھی دوبارہ کنٹریکٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ جیکس برڈ، ہلٹن کارٹرائٹ، جیمز پیٹنسن، میتھیوویڈ اور ایڈم زمپا کو فارغ کر دیا گیا، بال ٹیمپرنگ کے باعث پابندی کا شکار سٹیون سمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کو بھی باہر کر دیا گیا ہے۔اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹس فہرست میں آشٹن ایگر، ایلکس کیری، پیٹ کمنز، ایرون فنچ، پیٹر ہینڈزکامب، جوش ہیزلووڈ، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، نیتھن لیون، گلین میکسویل، شان مارش، مچل مارش، ٹم پین، میتھیو رین شا، جے رچرڈسن، کین رچرڈسن، بلی سٹین لیک، مچل سٹارک، مارکس سٹوئنس اور اینڈریو ٹائی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…