ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

آئی پی ایل کے دوران ہنگامہ۔۔بھارتیوں نے گرائونڈ میں غیر ملکی کھلاڑیوں پر جوتے برسا دئیے، کون کونسے کھلاڑی جوتوں کا نشانہ بنے، جوتا گردی کی وجہ کیا بنی؟بھارت سے دھماکہ خیز خبر آگئی

datetime 11  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی پی ایل کے دوران گرائونڈ میں ہنگامہ، تماشائیوں نے فاف ڈوپلیسی پر جوتا اچھال دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی کے چدم برم سٹیڈیم میں چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان منگل کی شام کھیلے گئے میچ کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی اور تماشائیوں نے آئی پی ایل کے غیر ملکی کھلاڑی فاف ڈوپلیسی کو جوتے کا نشانہ بنا ڈالا۔ تماشائیوں کی

جانب سے گرائونڈ میں کئی جوتے اچھالے گئے۔ پولیس نے تماشائیوں کے گروپ کی جانب سے جوتے اچھالے جانے کے بعد سٹیڈیم میں آپریشن کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کرنے والے گروپ کو نہ صرف اسٹیڈیم سے باہر لے گئی بلکہ انھیں حراست میں بھی لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ میچ سے قبل ہی چنئی کا ماحول کافی کشیدہ تھا، مختلف مقامی سیاسی جماعتوں کی جانب سے آئی پی ایل میچز کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا تھا، یہ تنازع تامل ناڈو اور قریبی اسٹیٹ کرناٹکا کے درمیان پانی کی تقسیم کے حوالے سے جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق فیلڈ میں اچھالے گئے جوتوں میں سے کچھ لانگ آن بائونڈری پر فیلڈنگ کرنے والے رویندرا جڈیجا اور ساتھی کھلاڑیوں کیلیے پانی لے جانے والے فاف ڈوپلیسی کے قریب بھی گرے۔ میچ سے قبل دوپہر کو بھی چدم برم سٹیڈیم کے قریبی روڈ پر احتجاج ہوا جس کی وجہ سے آفیشلز و کولکتہ کی ٹیم تاخیر سے اسٹیڈیم پہنچی جس کی وجہ سے ٹاس میں بھی تاخیر ہوئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت میں پاک بھارت میچوں کے دوران بھی سٹیڈیم میں موجود تماشائی بوتلیں اور دیگر اشیا گرائونڈ میں پھینک کر میچ کے تعطل کا باعث بن چکے ہیں جبکہ سری لنکن ٹیم کو بھی بھارتیوں کے ایسے ہی روئیے کا سامنا کرنا پڑچکا ہے۔ اس وقت سری لنکن ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا تھے ۔بھارتی تماشائیوں کی جانب سے فاف ڈوپلیسی سے قبل پاکستانی کھلاڑی انضمام الحق کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں مگر انہیں کسی چیز سے نہیں بلکہ گرائونڈ میں ان کے خلاف جملے کسے جانے پر ہنگامہ ہو چکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…