بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

تمل ناڈومیں پانی کا شدید بحران ،آئی پی ایل میچ کے دوران سٹیڈیم کے اندر احتجاج

datetime 11  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنئی (این این آئی)بھارت کی ریاست تمل ناڈو میں جاری پانی کے شدید بحران کی وجہ سے چندم برم سٹیڈیم کے اندر اور باہر مظاہرین نے پولیس کے ساتھ ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے پانی کے بحران کے حل تک چنئی میں آئی پی ایل کے میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست تمل ناڈو میں ان دنوں پانی کا شید بحران جاری ہے اور گزشتہ روزچندم برم سٹیڈیم کے باہر سینکڑوں مظاہرین نے چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ سے قبل ہنگامہ آرائی کی۔

جس سے میچ کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا۔ چنئی سپر کنگز کی ٹیم دو سال کی پابندی کے بعد میچ کھیلنے اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہنچی تو پانی کے بحران پر مشتعل مظاہرین نے پولیس کے ساتھ ہنگامی آرائی کی۔سٹیڈیم کے باہر موجود مشتعل مظاہرین نے پانی کے بحران کے حل تک چنئی میں آئی پی ایل کے میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم اور میچ آفیشلز دیر سے سٹیڈیم پہنچے اور میچ 13 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ایک احتجاجی نے بتایاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے مطالبات تسلیم کیے جانے تک چنئی میں آئی پی ایل کے سات میچ منسوخ کر دیے جائیں۔ پولیس کے مطابق مظاہرین نے چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان جاری میچ کے دوران گراؤنڈ میں جوتے بھی پھینکے۔میچ میں پہلے بیٹنگ کرنے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی اننگز کے آٹھویں ویں اوور میں ایک تماشائی نے جوتا پھینکا جو لانگ آن باؤنڈری پر کھڑے انڈین کھلاڑی رویندرا جڈیجہ کے قریب گرا۔مذکورہ واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد سیاسی نعروں کے حامل بینرز تھامے شائقین کو بھی سٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔اس کے بعد پورے میچ میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور میچ بغیر کسی تعطل کے مکمل ہوا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…