پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

راشیل نے اسلام قبول کر کے آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ کیساتھ ازدواجی رشتہ منسلک کر لیا ،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 7  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (آن لائن )آسٹریلوی مسلمان کرکٹر عثمان خان نے راشیل میکلیلن کے اسلام قبول کرنے کے بعد ان سے شادی کر لی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ عثمان خواجہ اور 22 سالہ راشل کی شادی کی تقریب سن شائن کوسٹ میں واقع مالینی مینور میں ہوئی۔اس موقع پر راشیل نے سفید رنگ کا گاؤن پہن رکھا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں جبکہ پینٹ کوٹ میں ملبوس عثمان خواجہ انتہائی خوش نظر آ رہے تھے۔

راشیل نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ انہوں نے خود لیا۔تقریب میں وہ قانونی طور پر شادی کے بندھن میں بندھے مگر دونوں نے گزشتہ سال ہی نکاح کر لیا تھا جس کے بعد دونوں ایک ساتھ زندگی گزار رہے تھے۔عثمان خواجہ آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنے والے پہلے مسلمان کھلاڑی ہیں جنہوں نے جولائی 2016ء میں راشیل سے منگنی کی تھی۔اس حوالے سے عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ راشل پر اسلام قبول کرنے کیلئے کوئی دباؤ نہیں تھا اور اس نے خود یہ فیصلہ کیا۔’’میں کبھی بھی اس کے سر پر بندوق رکھ کر یہ نہیں کہنے والا تھا کہ تمہیں اسلام قبول کرنا ہو گا۔میں نے بتایا کہ میں تمہارے قبول اسلام کو ترجیح دوں گا لیکن یہ سب تمہیں خود کرنا ہو گا۔جب تک تمہارے اندر یہ تبدیلی پیدا نہ ہو اور تمہارا دل اسلام قبول کرنے کو نہ کہے ،تب تک اس کا کوئی فائدہ نہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…