بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاک بھارت سنسنی خیز ہاکی میچ : شاہینوں نے بھارت کے منہ سےیقینی فتح کھینچ لی، میچ کے آخری 10سیکنڈز میںمیچ کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گولڈ کوسٹ(این این آئی)آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری 21 ویں کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا میچ دو دو گول سے برابر ہوگیا۔ میچ کے آغاز سے ہی بھارت نے جارحانہ انداز اختیار کیا اور کچھ ہی دیر میں دلپریت سنگھ نے گول داغ دیا۔ پہلے کوارٹر کے اختتام پر بھارت کو پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔دوسرے کوارٹر کے آغاز پر بھی بھارت نے دبا ئوبرقرار رکھا۔

اور پاکستان کو دفاعی انداز اختیار کرنے پر مجبور کردیا۔ ہرمن پریت سنگھ نے بھارت کی جانب سے دوسرا گول کردیا۔ دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے گول کرنے کی متعدد کوششیں کیں اور تیسرے کوارٹر میں پاکستان کی طرف سے محمد عرفان جونیئر گول کرنے میں کامیاب ہوگئے۔چوتھے کوارٹر میں بھی گرین شرٹس نے جارحانہ انداز برقرار رکھا اور تابڑ توڑ حملے کیے لیکن گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ میچ ختم ہونے میں صرف 10سیکنڈز باقی تھے کہ پاکستان کو پینالٹی کارنر مل گیا تاہم بھارتی گول کیپر گیند کو روکنے میں کامیاب ہوگئے اور یہ سنہری موقع ضائع ہوگیا۔ لیکن خوش قسمتی سے پاکستان کو ایک اور پینالٹی کارنر مل گیا جس پر مبشر علی نے آخری سیکنڈز میں گول کردیا۔ اس طرح میچ دو دو گول سے برابر ہوگیا۔پاکستان نے بھارت کے خلاف ہاکی میں مسلسل سات میچز میں شکست کے بعد پہلا میچ برابر کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…