بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور زلمی نے یہ میچ 13 رنز سے جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسر ایلی منیٹر میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا ، اس میچ کو فی اننگز16 اوور تک محدود کر دیاگیا، کراچی کنگز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ، پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور فلیچر نے اننگ کا آغاز کیا،

فلیچر 34 رنز بنانے کے بعد بوپارا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، کامران اکمل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 گیندوں پر آٹھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے اور وہ بھی بوپارا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد محمد حفیظ بھی بوپارا کا شکار بنے انہوں نے 13 رنز بنائے ، ان کے بعد لاڈاسن آؤٹ ہوئے انہوں نے بھی 13 رنزبنائے، 169 کے سکور پر ڈیرن سیمی آؤٹ ہوئے انہوں نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 23 رنز بنائے، ان کے بعد سعد نسیم دو رنز بنانے کے بعدرن آؤٹ ہو گئے۔ ان کے فوری بعد وہاب ریاض بھی ملز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس طرح پشاور زلمی نے مقررہ سولہ اوورز میں 170 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیتنے کے لیے 171 رنز کا ہدف دے دیا، کراچی کنگز کی جانب سے عثمان خان نے ایک ، ملز نے دو اور بوپارا نے پشاور زلمی کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کراچی کنگز کی ٹیم نے جب ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو اس کے اوپنر مختار احمد ایک رنز بناکر ثمین گل کی گیند پر ڈیرن سیمی کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے ، کراچی کنگز کی دوسری وکٹ بابر اعظم کی گری جنہوں نے 45 گیندوں پر 63 رنز بنائے اور حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، کراچی کے ڈینلی نے 79 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے ، کراچی مقررہ اوورز میں صرف 157 رنز بنا سکی اس طرح پشاور زلمی نے یہ میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…