دبئی(آئی این پی) پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی بورڈ کی جانب سے روہت شرما اور شیکھر دھون کو اے پلس کیٹیگری میں سینٹرل کنٹریکٹ دینے پر حیرت ظاہر کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں محدود اوورز کے بیٹسمین ہیں اور ابھی انھوں نے خود کو ٹیسٹ فارمیٹ میں
مستحکم ہی نہیں کیا، انھیں کس طرح ٹاپ کیٹیگری دی گئی جبکہ چتیشور پجارا، ایشون اور جدیجا جیسے ٹیسٹ اسپیشلسٹ کرکٹر کو اے کیٹیگری میں شامل رکھا گیا۔وسیم کا مزید کہنا ہے کہ اصل اور مشکل ترین فارمیٹ ٹیسٹ ہی ہے اور ہمیشہ اس کے بہترین کھلاڑیوں کی قدرکرنی چاہیے۔