اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

فائنل میں پہنچے تو پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی کراچی آئیں گے، ڈیرن سیمی کا اعلان

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ فائنل میں پہنچے تو پشاور زلمی کی پوری ٹیم کراچی آئے گی،ٹائٹل کے دفاع کیلئے پر امید ہیں، مایوس کن نتائج پر انجریز کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہیں کروں گا۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ اگرچہ ایونٹ کے آغاز اور دوران ٹورنامنٹ ہمارے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑا مگر میں ان کے پیچھے چھپ نہیں رہا اور نہ ہی ہارنے پر کوئی بہانے تراش رہا ہوں۔

انھوں نے واضح کیا کہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں میں نہ صرف ایلیمنیٹرز کھیلنے کی صلاحیت موجود ہے بلکہ ہم فائنل میں بھی رسائی حاصل کرنے اور ٹائٹل پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے لیے بھی پراعتماد ہیں۔سیمی نے واضح کیا کہ اس مقصد کے لیے ان کی ٹیم کو ترتیب دی جانے والی حکمت عملی کو میدان میں عملی جامہ بھی پہنانا ہوگا۔ سیمی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں اپنا حصہ ڈالنے پر بھی کافی خوش اور اس بار پشاور زلمی کے فائنل میں جگہ بنانے پر کراچی میں کھیلنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم فیصلہ کن معرکے تک پہنچے تو پھر تمام کھلاڑی کراچی میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…