منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

ایونٹ میں دوبارہ کم بیک پر یقین رکھتے ہیں ٗڈیرن سیمی

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ہم ایونٹ میں دوبارہ کم بیک پر یقین رکھتے ہیں ٗمجھے یقین ہے کہ ہم نہ صرف پلے آف کھیلیں گے بلکہ ٹورنامنٹ جیتنے کی بھی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف شکست کے بعد میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشاور زلمی اب تک ٹورنامنٹ میں 7 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے تین میں کامیابی ہوئی جبکہ چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پوائنٹس ٹیبل پر زلمی کے 6 پوائنٹس ہیں اور یہ ٹیبل پر صرف لاہور قلندرز سے ہی آگے ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک کپتان ہوں اس بات پر یقین رکھوں گا کہ ہم ٹورنامنٹ میں کم بیک کرسکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے آغاز اور درمیان میں ٹیم میں انجریز ہوئیں لیکن اسے شکست کا بہانہ نہیں بنانا چاہتے۔زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم پلے آف کھیلنے اور ٹورنامنٹ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے تاہم پلانز پر گرائونڈ میں عمل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ واپس لانے میں کردار ادا کرنے پر فخر ہے ٗ اگر پلے آف تک پہنچتے ہیں تو جانتا ہوں پچھلی بار کی طرح اس بار بھی زلمی کے تمام کھلاڑی فائنل کھیلنے پاکستان جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…