بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

”یہ بھول گئی ہے کہ یہ مسلمان ہے اور۔۔۔“ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی نے ثناءبچہ کیساتھ ایسی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

datetime 27  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان میں نہ صرف ہر دلعزیز شخصیت ہیں بلکہ پاکستانی انہیں پاکستان کا محسن بھی تصور کرتے ہیں کیونکہ پی ایس ایل کے سیکنڈ ایڈیشن کے دوران جب غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آکر فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا تھا تو یہ ڈیرن سیمی ہی تھے جنہوں نے نہ صرف غیر ملکی کھلاڑیوں کو

پاکستان آنے کیلئے منایا بلکہ وہ خود بھی پوری آب و تاب کے ساتھ پاکستان آئے اور سیکنڈ ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی کو جتوا کر پاکستان کی کرکٹ تاریخ میں امر ہو گئے۔ پشاور زلمی نے اپنی گڈ ول برینڈ ایمبیسڈر کے طور پر جیو نیوز کی سابقہ معروف خاتون اینکر ثنا بچہ کو مقرر کیا ہوا ہے ، ثنا بچہ شوبز سے وابستہ ہو چکی ہیں اور اب خبر یہ ہے کہ ڈیرن سیمی اور ثنا بچہ کے درمیان ملاقات کی ایک تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثنا بچہ نہایت بولڈ لباس میں ڈیرن سیمی کے ساتھ تقریباََ چپکی ہوئی کھڑی ہیں جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین شدید برہم ہو گئے ہیں اور انہوں نے ثنا بچہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تصویر پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ سوشل میڈیا صارف فہد قریشی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ڈیرن سیمی اور ثنا بچہ کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خاتون بھول گئی ہے کہ یہ مسلمان ہے۔ دیکھو یہ کیسے ایک غیر مسلم کیساتھ کھڑی ہے، تمہیں شرم آنی چاہئے ثناءبچہ“۔ ندا امتنان کا کہنا تھا کہ ”یہ حالات رہے تو انشاءاللہ بہت جلد عذاب ہمارا منتظر ہو گا“۔ فیضان احمد عباسی نے لکھا ”معاف کرنا پاکستان۔۔۔!! میں یہ تصویر دیکھ کر بہت شرمسار ہوں۔۔۔ یہ ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان۔۔۔ معاف کرنا میرے پاس کوئی الفاظ نہیں ہیں۔محمد جنید نے لکھا ”ثناءبچہ درمیان

میں فاصلہ رکھو کیونکہ تم ایک پاکستانی اور مسلمان ہو، اپنی ثقافت مت بھولو“۔

 

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…