منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

متحدہ عرب امارات کے نخرے بڑھ گئے،معاہدوں میں جکڑنے کی کوششوں پرپاکستان کا شدید ردعمل،تمام میچز دوسرے ملک منتقل کرنے کی تیاریاں

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسٹیڈیمز کیلئے طویل مدتی معاہدے کی شرائط رکھنے کے بعد پی سی بی نے مستقبل میں ملائیشیا کے بارے میں غور شروع کردیا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ شارجہ اور دبئی میں پی سی بی ہوم سیریز اور پی ایس ایل کے میچ کرواتی ہے البتہ یو اے ای میں ہم سے وہاں کے اسٹیڈیمز کے لئے طویل مدتی معاہدے کے لئے کہا جا رہا ہے،

جو ہمارے لئے ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان اپنی ہوم سیریز اور پوری پی ایس ایل پاکستانی اسٹیڈیمز پر ہوں گی لیکن اب جب یو اے ای میں جنوری میں افغانستان اپنی لیگ اور یو اے ای امارات لیگ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تو پی سی بی کے لئے یہ صورت حال تشویش کا باعث ہے۔نجم سیٹھی کے مطابق اگر ملائیشیا میں ہمارے کرکٹ کے معاملات طے ہوگئے تو یو اے ای کے برعکس ہمارے خرچے آدھے رہ جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…