منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

ماہرہ خان اورحمزہ علی عباسی پشاور زلمی کے سفیر مقرر

datetime 14  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی نے اپنا سفیر مقرر کردیا ہے۔دونوں اداکار اپنی ٹیم کی تشہیر اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئیں گے۔دونوں اداکاروں کو برانڈ امبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان گزشتہ شب ٹیم کی کٹ اور آفیشل گانے کی تقریب رونمائی کے دوران کیا گیا، بعد ازاں ٹیم کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی ان کی مقرری کا اعلان کیا گیا۔

پشاور زلمی کے ٹوئٹر ہینڈل سے ماہرہ خان کو برانڈ امبیسڈر مقرر کیے جانے کے اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ ٹیم اداکارہ کو سفیر بننے پر مباکباد کہتی ہے۔حمزہ علی عباسی کو بھی سفیر مقرر کیے جانے پر ان کا خیرمقدم کیا گیا۔علاوہ ازیں ماہرہ خان نے بھی پشاور زلمی کی جانب سے برانڈ امبیسڈر مقرر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا، اور اپنی ایک تصویر کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی۔ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے بھی دونوں اداکاروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے ہوگا، جبکہ زلمی ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، اس بار ایونٹ کا فائنل کراچی میں کھیلے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…