منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

نیشنل گیمز میں پنجاب حکومت نے خصوصی بچوں کیساتھ ہاتھ کردیا ،اردو بازار سے 10روپے والے میڈلزمنگوا کر پہنا دئیے

datetime 2  فروری‬‮  2018 |

لاہور (آن لائن)پنجاب حکومت کے زیر اہتمام نیشنل گیمز 2018میں شریک ہونے والے خصوصی بچوں کے ساتھ پنجاب حکومت نے ہاتھ کردیا ، مقابلوں میں گولڈ اور سلور میڈل حاصل کرنے والے خصوصی بچوں کو اردو بازار سے منگوا کر10روپے مالیت کے میڈلز تھما دئیے گئے ، ان مقابلوں میں ملک بھر سے درجنوں خصوصی بچوں نے شرکت کی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 27تا29جنوری2018چار دنوں کے لئے قذافی

سٹیڈیم لاہور میں نیشنل گیمز کا انعقاد کیا گیا، ان گیمز میں آزاد کشمیر اور کراچی سمیت چاروں صوبوں سے درجنوں بچوں نے شرکت کی۔ ان مقابلوں میں میرپورآزاد کشمیر کے ایک نجی سکول کے معذور بچوں نے بھی حصہ لیا۔ نیشنل گیمز میں میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی ماہ نور نے سونے اور چاندی کا 1،1میڈل حاصل کیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے بچوں کی اس کارکردگی کو خوب سراہا گیا مگر ان گیمز میں محکمہ سپورٹس نے خصوصی بچوں کو بھی چونا لگا دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرپور کی رہائشی ماہ نور کے ماموں رفاقت علی کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے وہیل چیئرز اور بیساکھیوں کے سہارے مقابلوں میں شریک ہوئے، انہوں نے مقابلے جیتنے کے لئے جی توڑ محنت کی مگر جب وہ میڈل لے کر آبائی علاقوں میں پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ میڈل تو نقلی ہیں۔ رفاقت علی کا مزید کہنا تھا کہ ماہ نور نے نیشنل گیمز میں سونے اور چاندی کا ایک ایک میڈل حاصل کیا۔ بچی خوشی سے پھولی نہیں سما رہی تھی جبکہ ہم نے بھی اس کی آمد پر جشن کی بھرپور تیاری کر رکھی تھی مگر جب ماہ نور گھر پہنچی تو شرم سے ہمارے سر جھک گئے ، کیوں کہ پنجاب حکومت نے اصلی میڈلز دینے کی بجائے10،10روپے والے نقلی میڈلز بچوں کو دئیے تھے۔ ہمیں پنجاب حکومت کے اس اقدام پر سخت شرمندگی ہو رہی ہے کیوں کہ انہوں نے سپیشل بچوں کو بھی معاف نہیں کیا اور انہیں جعلی میڈلز دے دئیے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…