بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5سال تک سیریز کا معاہدہ منسوخ

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز سے سیریز کے پانچ سالہ منصوبے کے اعلان کے دو ماہ بعد ہی اپنے منصوبے کو خود ہی ختم کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ منصوبہ مالی طور پر سود مند نہیں۔دو ماہ قبل پی سی بی اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (سی ڈبلیو آئی) کے درمیان دوطرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پانچ سالہ معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔

جس کے تحت ویسٹ انڈین ٹیم کو تین ٹی20 کھیلنے کیلئے سالانہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم انہوں نے اصرار کیا کہ ویسٹ انڈیز سے رواں سال ہونے والی سیریز شیڈول کے مطابق ہو گی اور ویسٹ انڈین ٹیم رواں سال مارچ کے آخری ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ورلڈ الیون کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد یہ سیریز دراصل نومبر میں کھیلی جانی تھی تاہم لاہور سمیت صوبہ پنجاب میں شدید اسموگ کے سبب یہ دورہ ممکن نہیں ہو سکا اور اسے مارچ کیلئے شیڈول کیا گیا تھا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ابتدائی طور پر ہم نے یہ منصوبہ بنایا تھا کہ ویسٹ انڈیز ہر سال پاکستان آئے اور ہم ہر سال امریکا جا کر ایک سہ ملکی سیریز میں حصہ لیں گے لیکن اعدادوشمار کرنے پر پتہ چلا کہ کہ میچز ہمیں بہت نقصان پہنچائیں گے جس کی وجہ پروڈکشن اور کھلاڑیوں پر ہونے والے خرچ کی لاگت ہے۔انہوں نے کہا کہ مکمل دورے کیلئے اسپانسرز لینا آسان ہے لیکن محض تین میچوں کی سیریز کیلئے ایسا کرنا ممکن نہیں لہٰذا اب دونوں بورڈز باہمی رضامندی سے ایک نئی مفاہمتی یادداشت پر رضامندی کے ساتھ دستخط کریں گے۔انہوں نے قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی20 میں فتح کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، جب ٹیم آئے گی تو ون ڈے سیریز میں شکست کے بارے میں پوچھیں گے۔انہوںنے کہا کہ زیادہ لیگز کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔

ہیڈ کوچ تمام کھلاڑیوں کا مینجمنٹ پلان بنا کر دیں گے اور مینجمنٹ پالیسی ایک دو روز میں جاری کر دی جائے گی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے ہوتے ہوئے پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں اور ایک آدھ فرنچائز کا مسئلہ تھا جن کی جانب سے ادائیگی نہیں ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…