ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی 20،تیاریاں مکمل،میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟پاکستان کی جانب سے کون کون کھیلے گا،تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 21  جنوری‬‮  2018 |

ولنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ  پیر کو ولنگٹن میں کھیلا جائے گا ٗ پاکستانی وقت کے مطابق گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان میچ صبح 8 بجے شروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل 25 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی 28 جنوری کو کھیلا جائیگا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے شہر ولنگٹن میں پاکستانی ٹیم نے پریکٹس کی۔یاد رہے کہ اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5-0 سے وائٹ واش کیا تھاولنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 61 رنز سے شکست دی تھی۔دوسرے ون ڈے میچ میں بارش کے باعث نیوزی لینڈ کی اننگز 25 اوورز تک محدود کردی گئی تھی، اس میچ میں بھی کیویز نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ڈنیڈن میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 183 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0۔3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی۔ہملٹن میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔اور بعدازاں ولنگٹن میں ہی کھیلے گئے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 15 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑی یہ ہونگے۔ احمد شہزاد، فخر زمان، محمد حفیظ،بابر اعظم، حارث سہیل، سرفرازاحمد،شاداب خان،عامر یامین، محمد نواز، حسن علی،محمد عامر۔ پاکستانی وقت کے مطابق گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان میچ صبح 8 بجے شروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل 25 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی 28 جنوری کو کھیلا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…