پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انجیلو میتھیوز ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کیلئے دوبارہ سری لنکن ٹیم کے کپتان مقرر

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(آئی این پی)سری لنکن کرکٹ بورڈ نے انجیلو میتھیوز کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لئے دوبارہ کپتان کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔انجیلو میتھیوز نے 6 ماہ قبل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتانی سے استعفی دے دیا تھا تاہم اس کے بعد سلیکٹرز کی جانب سے کئی تجربات کے بعد دوبارہ انہیں کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انجیلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ دورہ بھارت مکمل کرنے کے بعد واپسی پر کرکٹ بورڈ کے

صدر نے انہیں دوبارہ کپتانی سنبھالنے کو کہا جس پر کچھ وقت سوچنے کے بعد دوبارہ ذمہ داری لینے کی حامی بھری۔میتھیوز کا مزید کہنا تھا کہ جب ٹیم کی قیادت سے استعفی دیا تو کبھی نہیں سوچا تھا کہ دوبارہ کپتان بنوں گا تاہم سلیکٹرز کے بے حد اصرار اور چند وجوہات کی بنا پر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا۔انجیلو میتھیوز کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران کئی کپتان تبدیل کیے گئے تاہم انجریز کی وجہ سے ٹیم کو مشکلات کا سامنا رہا اور تمام کپتانوں نے بھرپور ذمہ داری نبھائی اور اب ورلڈ کپ کے لئے ہمیں استحکام کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ انجیلو میتھیوز زمبابوے کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد تمام فارمیٹس میں کپتانی سے مستعفی ہوگئے تھے اور انہوں نے اس ناکامی کو اپنے کیریئر کا خراب ترین لمحہ قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…