منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ (کل) سے شروع ہوگا

datetime 3  جنوری‬‮  2018 |

کیپ ٹائون (این این آئی)جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ(کل) 5 جنوری سے کیپ ٹائون میں شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ میں موجود ہیں جہاں وہ تین ٹیسٹ، چھ ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 سے 9 جنوری تک کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 13 سے 17

جنوری تک سپر سپورٹ پارک، سینچورین جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان چھ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ یکم فروری کو ڈربن، دوسرا میچ 4 فروری کو سینچورین، تیسرا میچ 7 فروری کو کیپ ٹائون، چوتھا میچ 10

فروری کو جوہانسبرگ، پانچواں میچ 13 فروری کو پورٹ الزبتھ جبکہ چھٹا اور آخری میچ 16 فروری کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 18 فروری کو جوہانسبرگ، دوسرا میچ 21 فروری کو سینچورین اور تیسرا 24 فروری کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…