منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ(آج) ہو گا

datetime 22  دسمبر‬‮  2017 |

کرائسٹ چرچ (سی پی پی)نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ(آج)ہفتہ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا، یہ سیریز تین ون ڈے پر مشتمل ہے جبکہ کیویز کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 23 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شائقین کیلئے بری خبر یہ ہے کہ جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی بیماری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ گیل نے کیویز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 22 رنز بنائے تھے لیکن انہوں نے فیلڈنگ نہیں کی۔ ویسٹ انڈین ٹیم

کوچ سٹورٹ لا نے اپنے بیان میں کہا کہ گیل بیمار ہیں، ڈاکٹرز ان کا معائنہ کر رہے ہیں اور ایک دو روز میں ان کی صحت کے بارے معلوم ہو سکے گا اسلئے اس وقت ان کی دوسرے ایک روزہ میچ میں شرکت کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔اس قبل کیویز نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…