بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

8جنوری پاک بھارت ٹاکرا، روایتی حریف پوری قوت سے ٹکرانے کو تیار، قذافی سٹیڈیم سجا دیا گیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)پانچویں بلائنڈ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں 8 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی) کے مطابق آئندہ ماہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے پانچویں بلائنڈ ورلڈ کپ 8 سے 21 جنوری تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مختلف

گرائونڈز پر کھیلا جائے گا جس میں 6 ٹیمیں میزبان پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ایونٹ کا افتتاحی میچ 8 جنوری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، اسی روز لاہور جمخانہ باغ جناح گرائونڈ پر دوسرا میچ بنگلہ دیش اور نیپا کے درمیان کھیلا جائے گا، 9 جنوری کو پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ بنگلہ دیش سے گوجرانوالہ سٹیڈیم میں کھیلے گی، اسی روز دوسرا میچ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں بھارت اور نیپال کے درمیان گوجرانوالہ جبکہ تیسرا میچ متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے اوول کرکٹ گرائونڈ پر آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، 10 جنوری کو دو میچ کھیلے جائیں گے، پاکستانی ٹیم تیسرے میچ میں جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں نیپال کے خلاف کھیلے گی جبکہ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا، 11 جنوری کو آرام کا دن ہو گا، 12 جنوری کو عجمان گرائونڈ پر پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا، اسی روز ایم سی سی عجمان گرائونڈ پر دوسرا میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، 13 جنوری کو بھی دو میچز کھیلے جائیں گے جن میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا اور آسٹریلیا کا مقابلہ نیپال سے ہو گا، 14 جنوری کو پاکستانی ٹیم اپنا پانچواں میچ سری لنکا کے

خلاف کھیلے گی، بنگلہ دیش کو آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہو گا، 15 جنوری کو بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا، سری لنکا کا مقابلہ نیپال سے ہو گا، 16 جنوری کو آرام کا دن ہو گا، ایونٹ کے سیمی فائنلز 17 اور 18 جنوری جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 21 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…