جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹیسٹ کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،پاکستان کی حیرت انگیز پوزیشن

datetime 18  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق اسٹیو اسمتھ بیٹنگ، جیمز اینڈرسن بولنگ اور شکیب الحسن آل راؤنڈر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں ابتدائی دس بلے بازوں میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی آٹھویں پوزیشن پر ہیں جبکہ 10 بہترین بلے بازوں میں آسٹریلیا،نیوزی لینڈاور بھارت کے دو،دوجبکہ پاکستان، انگلینڈ، سری لنکا اور جنوبی افریقا کا ایک ایک بلے باز شامل ہے۔

آسٹریلیا کے اسٹیو سمتھ پہلے،بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے، بھارت کے ہی بھارت کے ہی چتسور پجارا نے ایک درجہ ترقی پا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چوتھے، انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹے ، ساؤتھ آفریقہ کے ہاشم آملہ ساتویں، پاکستان کے اظہر علی آٹھویں، سری لنکا کے دنیش چندی مل نویں جبکہ نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔بہترین بولرز کی فہرست میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ دس بہترین بولروں میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں۔جنوبی افریقہ کے کگیسو رابادا 876 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت کے روندرا جدیجا تیسری، روی چندرن ایشون چوتھی، آسٹریلیا کے جوش ہیززلی وڈ پانچویں، سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ چھٹی، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر ساتویں، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک آٹھویں، آسٹریلیا کے ہی نیتھن لیون نویں جبکہ جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔پانچ بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔اس فہرست میں بنگلادیش کے شکیب الحسن نے ٹاپ آل رانڈر پوزیشن پر قبضہ جمائے رکھا ہے جبکہ بھارت کے روندرا جدیجا دوسرے، انگلینڈ کے بین اسٹوک تیسرے، روی چندرن ایشون چوتھے اور انگلینڈ کے معین علی فہرست میں پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…