لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریار خان نے متنازع ٹی ٹین لیگ کو سرکس قرار دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی کے سابق سربراہ شہریار خان نے کہا کہ کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچاکر کمرشل فائدہ اٹھانا ٹھیک نہیں ۔شہریار خان نے کہا کہ ٹی ٹین لیگ سے کھیل کو نقصان ہوگا ٗیہ سرکس ہے اور اسکو
سپورٹ کرنا سراسر غلط فیصلہ ہے ۔کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ نے کہا کہ 4 لاکھ کیا، 10 لاکھ ڈالر بھی ملتے تو کرکٹ کی ساکھ پر سودے بازی نہیں کرنی چاہئے تھی ۔شہریار خان نے کہا کہ پی ایس ایل ہمارا پراڈکٹ ہے ، پی ایس ایل فرنچائز مالکان کو متحدہ عرب امارات میں ہونیوالی مختصر کرکٹ کی وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔