لاہور(آئی این پی)قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی 2017کے خاتمے سے قبل ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئے۔23سالہ پیسر کو رواں سال لارڈز کے بہترین 20 کھلاڑیوں کی فہرست میں 7واں نمبر مل گیا ہے ۔ دائیں ہاتھ کے پیسر نے جون میں انگلینڈ میں کھیلی گئی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں13وکٹیں لیکر پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ پر قبضہ کیا اور
اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان کو پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے میں مدد فراہم کی۔واضح رہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ رینکنگ میں سرفہرست پوزیشن کے مالک فاسٹ بالر نے لارڈز کی ٹاپ 20 لسٹ میں انگلش کپتان جو روٹ اور کینگرو آف سپنر نیتھن لیون کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جو 8ویں اور9ویں پوزیشن پر فائز ہوئے۔