منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ناصر جمشید کو ابھی عدم تعاون پر سزا ہوئی ،کرپشن الزامات پر ابھی کیس چلا ہی نہیں ، تفضل رضوی

datetime 12  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا ہے کہ ناصر جمشید کو ابھی عدم تعاون پر سزا ہوئی اور کرپشن الزامات باقی ہیں۔فیصلہ سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی کرکٹر پر اینٹی کرپشن ٹربیونل کی تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام ثابت ہوا ہے اور اسی پر انہیں ایک سالہ معطلی کی سزا سنائی گئی ہے۔

کرپشن کے بارے میں ابھی کیس ہی نہیں چلا اوریہ معاملہ ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا یہ تاثر ہی غلط ہے کہ کرکٹر دو ماہ بعد کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کے اہل ہو جائیں گے۔ کوڈ آف کنڈکٹ میں یہ شق موجود ہے کہ معطلی کی سزا ختم ہونے کے بعد بھی اپنا رویہ درست ثابت کرنا پڑتا ہے، بحالی پروگرام میں شرکت کرنا، نوجوان کرکٹرز کو اینٹی کرپشن لیکچرز دینا ، یہ تمام مراحل طے کرنا پڑتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…