جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آسٹریلیا میں موجود انگلش ٹیم کی پریشانی میں اضافہ،بین ڈکٹ معطل

datetime 11  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)دورہ آسٹریلیا میں پے درپے شکست کے بھنور میں گھری ٹیم انگلینڈ کی پریشانی میں مز ید اضافہ ہو گیا ، ٹیم کے سینئر بولر جیمز اینڈرسن پر شراب انڈیلنے پر بیٹسمین بین ڈکٹ کوانگلش بورڈ نے معطل کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق آسٹریلوی شہر پرتھ کے ایک کلب میں ایک بار پھر انگلش کرکٹر نے تماشا کر دیا ،جہاں بین ڈکٹ نے اپنے ساتھی کھلاڑی جیمز اینڈرسن پر شراب انڈیل دی ۔ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹریور بیلس کے مطابق ڈکٹ کی حرکت

تو معمولی سی ہے لیکن موجودہ صورتحال میں یہ حرکت قابل قبول نہیں۔ایشیز سیریز میں انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل 2 ٹیسٹ میں شکست ہو چکی ہے اور تیسرا ٹیسٹ جمعرات سے پرتھ میں شروع ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وکٹ کیپر جانی بیریسٹو بھی مقامی کرکٹر کو ٹکر مارنے پر معطل ہوئے تھے جبکہ حال ہی میں بین اسٹوکس نشے کی حالت میں ایک نائٹ کلب کے باہر ایک شخص سے جھگڑا کر بیٹھے تھے جس کے بعد ان کے خلاف انکوائری ہوئی اور ساتھ ہی انہیں ایشیز سیریز سے بھی ہاتھ دھونا پڑا تھا ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…