منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

مسلمان ہونا جرم ٹھہرا، برطانوی مسلمان کرکٹر معین علی کو آسٹریلوی گوروں نے نشانہ بنا ڈالا، شرمناک سلوک

datetime 11  دسمبر‬‮  2017 |

لندن (این این آئی)انگلینڈکے مسلمان آل رائونڈر معین علی کوآسٹریلیا میں نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑا ٗ ایشنر سیریز کے دوران تماشائیوں نے انہیں کباب والا کہہ کر چھیڑا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشنر سیریز کے دوران معین علی کو آسٹریلوی کرائوڈ کی نسلی فقرے بازی کا سامنا رہاتاہم مسلمان آل رائونڈر نسلی تعصب کی آفیشل شکایت کا ارادہ نہیں رکھتے ۔معین علی بائونڈری کے قریب فیلڈنگ کے دوران ایک شخص نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کی کباب

کی دکان کتنے بجے کھلتی ہے۔مسلمان آل رائونڈر نے واضح کیا کہ وہ نسلی تعصب پر مبنی فقرے بازی کی شکایت نہیں کریں گے اور نہ اس طرح کی لفظی بحث میں الجھنا چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو کراوڈ کی جانب سے کچھ اچھی چیزیں بھی سننے کو ملتی ہیں، میچ کے دوران حریف کھلاڑیوں سے بھی نوک جھونک چلتی رہتی ہے۔معین علی نے کہا کہ میں ان چیزوں سے کبھی متاثر نہیں ہوتا، پوری توجہ کھیل پر مرکوز رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…