ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بہو نے پوتے سے نہ ملنے دیا، بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بومرہ کے دادا نے خود کشی کرلی‎

datetime 11  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بومرہ کے دادا پراسرار حالت میں مردہ پائے گئے، 84سالہ سنتوکھ سنگھ کی لاش احمد آباد کے سبرامتی دریا سے ملی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنتوکھ سنگھ اْدھم سنگھ نگر سے احمد آباد جسپریت سے ملنے آئے تھےتاہم ذرائع کا کہنا کہ جسپریت کی والدہ

نے اْنہیں اپنے بیٹے سے ملنے نہیں دیا۔جسپریت کے دادا جمعہ کی دوپہر سیلاپتہ تھے اور گمشدگی کی ایف آئی آر احمد آباد کے ایک پولیس اسٹیشن میں درج کرادی گئی تھی۔واضح رہے کہ جس وقت جسپریت بومرہ کے دادا کی لاش ملی ٗوہ دھرم شالہ میں سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں مصروف تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ممکنہ طور پر خودکشی ہوسکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنتوکھ سنگھ گجرات کے ایک کامیاب بزنس مین تھے اور ان کی تین فیبریکشن فیکٹریاں تھیں تاہم بزنس تباہ ہونے کے باعث وہ رکشہ چلانے پر مجبور ہوگئے تھے۔رواں سال جولائی میں بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے اْنہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ مرنے سے پہلے ایک بار جسپریت سے مل کر اسے گلے لگانا چاہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…