اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

انوشکا شرما اور کوہلی کی شادی تقریبات کا آغاز، دونوں سٹار کس تاریخ کو رشتہ ازدواج میں بندھ جائینگے،پڑھئے تفصیلات

datetime 10  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلان (این این آئی)اٹلی کے شہر میلان میں بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ انوشکا اور ویرات کوہلی 15 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جس کی تقریبات کا آغاز اٹلی کے شہر میلان میں ہوچکا ہے۔رپورٹ کے مطابق میلان اور فلورنس میں شادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ شادی کا میلہ ٹسکنی کے حسین تاریخی قلع میں بھی سجے گا۔واضح رہے

کہ انوشکا اور ویرات کوہلی 8 دسمبر کو اپنے اپنے اہل خانہ کے ساتھ اٹلی روانہ ہوئے تھے جن میں ا نوشکا کے ساتھ ان کے خاندانی پنڈت اننتح بابا جی بھی اٹلی روانہ ہوئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا نے سب سے پہلے ادیتیا چوپڑا کو اپنی شادی کا بتایا تھا تاہم متوقع ہے کہ ادتیا چوپڑا سمیت شاہ رخ خان، عامر خان اور دیگر بالی وڈ کے ستارے شادی میں شرکت کریں گے۔دوسری جانب ویرات کوہلی کی جانب سے 26 دسمبر کو بھارت کے شہر ممبئی میں شادی کے ریسیپشن کا اہتمام کیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…