منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پہلا ون ڈے،لنکن باؤلرز نے تباہی مچادی،35رنز پر کتنے بھارتی بیٹسمین آؤٹ کردئیے،پورے گراؤنڈ میں سناٹا، ہندوستانی تماشائی ہکا بکا

datetime 10  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اور سری لنکا کے درمیان دھرم شالا میں کھلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ میں لنکن بائولرز نے بھارتی بلے بازوں کی بولتی بند کردی ۔صرف 35 کے مجموعی سکور پر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی ۔تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے

ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو لنکن باﺅلرز شروع سے ہی بھارتی بلے بازوں پرچھائے بھارت کے 7 بلے باز صرف 35 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے جن میں سے 5 بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔کپتان روہت شرما نے 2، شیکھر دھون نے 0، شریاس آئیر نے 0، دنیش کارتھک نے 0، منیش پانڈے نے 2، ہردیک پانڈیا نے 10 رنز بنائے جبکہ بھوینشور کمار کوئی سکور نہ بنا سکے۔سری لنکا کی جانب سے سورنگا لکمل نے طوفانی باﺅلنگ کرتے ہوئے4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نووان پرادیپ نے 2 اور اینجلو میتھیوز نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس وقت بھارت کا سکو87 ہوچکا ہے اور اس کے 8 کھلاڑی آئوٹ ہو چکے ہیں ۔دھونی اس وقت 40 رنز کیساتھ بھونیشور کمار کیساتھ کریز پر موجود ہیں اور وہی بھارتی ٹیم کی آخری امید ہیں

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…