ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستانی لڑکی کا ایساشاندار کارنامہ کہ بڑے بڑے پہلوان حیران رہ گئے،پوری قوم کا سر فخرسے بلند کر دیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگاپور(آئی این پی ) ایشیا پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے 5 گولڈ میڈل جیت لئے،پاکستان کی سانیہا غفور نے 57 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں 4 جب کہ ٹونکل سہیل نے 70 کلوگرام میں سونے کا 1 تمغہ حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں جاری ایشیا پیسیفک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے 5 گولڈ میڈل حاصل کرلئے ہیں، پاکستان کی جانب سے سنیہا غفور نے 57 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں 4 سونے کے تمغے جیت کر اپنی برتری ثابت کی۔ سنیہا غفور نے اسکواٹ، بینچ پریس، ڈیڈلفٹ اور مجموعی

وزن میں گولڈ میڈل جیتے ۔پاکستانی ویٹ لفٹر نے اسکواٹ میں 115، بینچ پریس میں 55 اور ڈیڈ لفٹ میں 110 کلووزن اٹھایا جبکہ مجموعی طور پر انہوں نے 280 کلووزن اٹھایا۔ پاکستان کی دوسری ویٹ لفٹر ٹوئنکل سہیل نے 70 کلوگرام کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا جس کے بعد پاکستان نے مجموعی طور پر 5 تمغے حاصل کرلئے ہیں۔ ٹوئنکل سہیل 2015 میں بھی ایشن پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرچکی ہیں۔واضح رہے کہ سنگاپور میں ہونے والے مقابلوں میں 4 خواتین اور 3 مرد پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…