جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کیا پاک بھارت کرکٹ نہ ہونے سے دہشتگردی ختم ہو گئی،معروف بھارتی کھلاڑی کے سوال پر پورے ہندوستان میں طوفان برپا

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ( سی پی پی ) انڈیا کے سابق کرکٹ کپتان بشن سنگھ بیدی نے کہاہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان کرکٹ نہیں کھیلی جا رہی تو کیا اس سے دہشت گردی کم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کی رکھوالی کرنا کرکٹروں کا کام نہیں بلکہ حکومت کا کام ہے۔ پھر کیوں کرکٹرز اور فلم انڈسٹری کو کہہ

دیا جاتا ہے کہ پاکستان سے کوئی تعلق نہ رکھیں، جو بلکل ٹھیک نہیں‘۔بشن سنگھ بیدی نے یہ باتیں دلی کے فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں اپنے ہی نام کے سٹینڈ کے افتتاح کے موقع پر کیں۔ بشن سنگھ بیدی کا خیال ہے کہ سرحدوں کی رکھوالی کا کام حکومت کا ہے کرکٹرز کا نہیں۔اس بارے میں کرکٹ مبصر وجے لوک کا کہنا ہے کہ ’انڈو پاک کرکٹ کب دوبارہ شروع ہوگی اس کا فیصلہ بی سی سی آئی یا پی سی بی نہیں کریں گے۔ اس کے لیے حکومت کی منظوری کی ضرورت ہوگی۔ اس میں کھلاڑی بھی کچھ نہیں کر سکتے‘۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے جس کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ اگر دونوں ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے ہوئیں تو کیا ہوگا۔وجے لوک کا کہنا تھا کہ ’فائنل سٹیج پر آنے کے بعد اگر ٹیموں کو پتہ چلے کہ وہ ایک دوسرے سے نہیں کھیل سکتے تو کیسا لگے گا۔ اصل میں یہ معاملہ تب ہی حل ہوگا جب حکومتیں چاہیں گی۔سابق آل راؤنڈر مدن لال کا بھی خیال ہے کہ پاکستان اور انڈیا کا مقابلہ ہونا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…