پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

حفیظ ایکشن درست بنانے کیلئے انگلینڈ جائیں گے

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کے سبب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے پابندی کا شکار محمد حفیظ نے ایک بار پھر ایکشن کی بہتری کیلئے کام شروع کردیا ہے اور وہ آئندہ ہفتے اسی سلسلے میں انگلینڈ جائیں گے۔آئی سی سی نے گزشتہ ماہ پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی مقابلوں کے دوران باؤلنگ کرانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) آف اسپنر کے باؤلنگ ایکشن کی درستگی کیلئے انہیں انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں بائیومیکنک ایکسپرٹ ڈاکٹر پال ہوریئن اور باؤلنگ کوچ کارل کرو محمدحفیظ کیساتھ کام کریں گے۔واضح رہے کہ یہ دونوں ماہرین سنیل نرائن کا باؤلنگ ایکشن بہتر بنانے پر بھی کامیابی سے کام کر چکے ہیں۔بائیو مکینسٹ ڈاکٹر پال اور کیرل کرو محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا جائزہ لینے کے بعد اس کی درستگی کے لئے ایکشن پلان بنائیں گے جس پر اظہر محمو،علی ضیا، سجاد اکبر، سلیم جعفر اور علیم ڈار پر مشتمل کمیٹی عمل در آمد کروائے گی۔کمیٹی پی سی بی کی محمد حفیظ کو باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے انٹرنیشنل لیبارٹری میں بھجوانے سے قبل پی سی بی کی بائیو مکینک لیب میں ان کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ بھی لے گی۔پی سی بی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو درست کروانے کے مذکورہ پلان کے بارے میں انہیں بھی اعتماد میں لیا ہے اور آل راؤنڈر اس پلان پر عمل در آمد کرنے پر رضا مند ہیں ۔ایکشن کی بہتری کیلئے دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہرمحمود بھی کیساتھ موجود ہوں گے۔واضح رہے کہ 50 ٹیسٹ، 193 ایک روزہ اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ کو 2014 سے باؤلنگ ایکشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔حفیظ کا باؤلنگ ایکشن پہلی مرتبہ 2014 میں رپورٹ ہوا تھا اور اسی سال دسمبر میں انہیں باؤلنگ سے معطل

کردیا گیا تھا تاہم آزادانہ جائزے کے بعد اپریل 2015 میں ان کے ایکشن کو درست قرار دے کر باؤلنگ کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم ان کی یہ خوشی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہی اور جون 2015 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا جس کے بعد جولائی 2015 میں ایکشن دوسری بار غیر قانونی قرار دیے

جانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ پر ایک سال کی پابندی لگادی گئی تھی۔گزشتہ سال نومبر میں حفیظ کا برسبین کے نیشنل کرکٹ سینٹر میں ٹیسٹ لیا گیا جہاں ان کا ایکشن درست قرار پایا تھا اور انہیں باؤلنگ کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم ایک سال کے اندر ہی ان کا ایکشن دوبارہ غیرقانونی قرار دے دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…