بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

ورلڈ الیون میچز، پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کیلئے کھڑکی ثابت ہونگے‘ نجم سیٹھی

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے میچز پاکستان کیلئے عالمی کرکٹ کی بحالی کیلئے کھڑکی ثابت ہونگے‘ سری لنکا، ویسٹ انڈیز کے بعد جنوبی افریقا کو بھی دعوت دینگے،دنیا کو پیغام ہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کو برداشت نہیں کرتی‘ ورلڈ الیون کے میچ منعقد کرانے میں آئی سی سی نے اہم کردار ادا کیا‘ غیر ملکی کھلاڑیوں کے مشکور ہیں کہ وہ پاکستان

آئے‘ پاکستان میں عالمی میچز کا انعقاد ہمارے لئے صرف میچ ہی نہیں بلکہ بہت کچھ ہیں‘ پاکستان کے کرکٹ شائقین بھرپور کرکٹ سے لطف اندوز ہوں گے‘ یہ سب کچھ پاکستانی قوم کی دعائوں سے ممکن ہوا ہے۔ پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ورلڈ الیون کے میچ منعقد کروانے میں آئی سی سی نے اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان میں ورلڈ الیون کے میچز انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غیر ملکی کھلاڑیوں کے مشکور ہیں کہ وہ پاکستان آئے۔ مختلف ملکوں کے اپنے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے پر شکر گزار ہیں۔ پاکستان کے کرکٹ شائقین بھرپور کرکٹ سے لطف اندوز ہوں گے۔ پاکستان میں عالمی میچز کا انعقاد ہمارے لئے صرف میچ ہی نہیں بلکہ بہت کچھ ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو میچ دیکھنے کے لئے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کی عوام کے لئے آج کا دن نہایت خوش آئند ہے۔ اینڈی فلاور نے ورلڈ الیون کو اکٹھا کرنے میں بھرپور کام کیا یہ سب کچھ پاکستانی قوم کی دعائوں سے مکن ہوا۔ لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد میں میڈیا اور عوام نے حوصلہ بڑھایا۔ لاہور میں ورلڈ الیون میچز کے انعقاد کے لئے پنجاب حکومت بھرپور تعاون کررہی ہے۔ ورلڈ الیون کے میچز پاکستان کے لئے عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے کھڑکی ثابت

ہوگی۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ توقع ہے کہ آئندہ سال بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے بہت کچھ ہوگا۔ دنیا کو پیغام ہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کو برداشت نہیں کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دورہ ورلڈ الیون سے باقی ٹیموں کو بھی فیصلہ کرنے میں آسانی ہو گی، یہ ایک کرکٹ سیریز نہیں بلکہ تاریخی موقع ہے۔ انہوں نے کہا دنیا پاکستان میں کرکٹ دیکھے گی، امید ہے جنوبی افریقا کی ٹیم دورہ پاکستان کریگی۔ چیئرمین پی سی بی نے

مزید کہا کہ زمبابوے نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے کھولے اور وہ ایک پھر دورہ پاکستان کیلئے تیار ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئی سی سی جائلز کلارک نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں حکومت اور عوام کا اہم کردار ہے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے طویل سفر طے کرنا پڑا۔ پی سی بی اور رمیز راجہ کی کوششوں سے پاکستان میں عالمی کرکٹ بحال ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2011 سے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے پاکستان کے تمام ادارے سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے پر قابل تعریف ہیں۔ بہترین سکیورٹی مہیا کرنے پر پاکستان کے تمام اداروں کے شکر گزار ہیں۔ جائلز کلارک نے کہا کہ امید ہے عوام کی بڑی تعداد ورلڈ الیون کے میچز دیکھنے کے لئے آئے گی۔ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر ہے۔ اینڈی فلاور کی کوششوں سے ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان ممکن ہوا۔ پاکستان نے سکیورتی صورتحال بہتر بنانے کے لئے بہت سرمایہ لگایا اور قربانیاں دیں۔ جائلز کلارک نے کہا کہ پاکستانی ٹیم غیر معمولی ہے،پاکستان ٹیسٹ میں عالمی نمبر ایک بنا اور چیمپئنز ٹرافی جیتی، پاکستان کی حالیہ کارکردگی بہت شاندار رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا پی ایس فائنل لاہور میں کرانا پی سی بی کی کامیابی ہے، جائلز کلارک نے کہا یہ صرف کرکٹ نہیں بلکہ اس سے کہیں اوپر ہے، پاکستانیوں کا اتحاد دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا پاکستانی اپنے میدانوں میں کرکٹ چاہتے ہیں اور انہیں کرکٹ سے دور نہیں کیا جا سکتا۔ جائلز کلارک نے مزید کہا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، امید ہے دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔ انہوں نے کہا سری لنکا بھی پاکستان آ رہی ہے، ویسٹ انڈیز ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کریگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…