لاہور(آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں پاک بھارت کرکٹ میچز کی سیریز منعقد کرائی جائیگی اور اگر بھارت نے اس سیریز میں کھیلنے سے انکار کیا تو اسے بھاری جرمانہ ادا کرنے پڑیگا گزشتہ روز ارفع کریم ٹاور میں پاکستان میں کرکٹ کے موضوع پر منعقدہ ایک خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی پاکستان کا ہیرو ہے جس نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے خود انکار کیا تھا
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ٹو کا فائنل لاہور میں کروانے سے پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ کے دروازے کھلے نجم سیھٹی نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی اور فٹبال بھی آئیگا قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی تو بہتر ہیں لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن کی انتظامیہ موثر نہیں جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ جب بھی کوئی بین الاقوامی سپورٹس ایونٹ منعقد ہوتا ہے تو پوری قوم ایک ہو جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے بعد سری لنکا کو کرکٹ سیریزپاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی جائیگی جبکہ سری لنکا نے پاکستان میں میچ کھیلنے کی حامی بھر لی تھی مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایک ووٹ سے تین فائدے حاصل کئے ہیں انہوں نے کہا کہ لاہور میں لگائے جانے والے سی سی ٹی وی کیمروں نے شہر کو محفوظ کر دیا ہے جبکہ پی سی بی پی ایس ایل کے چار میچز کراچی میں کروانے کا خواہش مند ہے۔