ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ہوتےہی پاک فوج بھی میدان میں آگئی

datetime 24  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے دورے پر آنیوالی ورلڈ الیون کی ٹیم میں شامل بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے، پاک فوج کی جانب سے دورہ پاکستان کا خیر مقدم۔ تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے کھلاڑیوں کے ناموں کا

اعلان کرتے ہوئے بتا یا کہ سریز کھیلنے کے لیے 7ممالک کے 14کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں جن میں سے 5جنوبی افریقہ ،2ویسٹ انڈیز اور 3آسٹریلیا کے کھلاڑی شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کی کپتانی فاف ڈوپلیسی کریں گے جبکہ ٹیم میں ہاشم آملہ ،گرانٹ ایلیٹ ،سموئیل بدری ،ڈیوڈ ملر ،عمران طاہر ،ڈیرن سیمی ،پال کولنگ ووڈ ،مورنی مورکل ،جارج بیلی ،تمیم اقبال ،ٹم پیشن ،بیٹن کٹنگ ،تھیسرا پریرا کے نام شامل ہیں ۔نجم سیٹھی نے بتا یا کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان سریز میں تین میچز کھیلے جائیں گے ۔ ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان آنے سے پہلے دو دن دبئی میں نیٹ پریکٹس کرے گی اور ورلڈ الیون کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور ہو نگے ۔دریں اثنا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستانی امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہیں۔ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کو پاکستان کی سرزمین پر خوش آمد ید کہتے ہیں۔ساری قوم ورلڈ الیون کی میزبانی کے لئے بے تاب ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں پی ایس ایل فائنل کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی ہیں جن میں شائقین نے ’’آج پاکستان جیت گیا ہے‘‘ کے سلوگن والے پوسٹر اٹھا رکھے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…