جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

کرکٹ کی دنیا کے ایک بڑے نام کو دورہ پاکستان کیلئے کتنے کروڑ کی پیشکش کی گئی ؟ چونکا دینے والا انکشاف

datetime 23  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ(آئی این پی)ورلڈالیون کیلئے نیوزی لینڈ کے جیمزنیشام کانام بھی سامنے آگیا،نیشام کودورہ پاکستان کیلئے1لاکھ ڈالرزکی پیشکش کی گئی ہے۔نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق ورلڈ الیون میں شمولیت کے لیے تین کرکٹرز سے رابطہ کیا گیا تھا جن میں جیمز نیشام،

ڈینئل ویٹوری اور گرانٹ ایلیٹ شامل ہیں۔میڈیا کے مطابق نیشام سے معاملات طے پاچکے ہیں، ان کو بورڈ سے این او سی درکار ہے۔کیوی کرکٹر کو دورہ پاکستان کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی پیشکش کی گئی ہے۔نیوزی لینڈکے سابق کپتان ڈینیئل ویٹوری سے بھی رابطہ کیا گیا تھا مگر انہوں نے ورلڈ الیون میں شمولیت سے انکار کردیا ۔اس کے علاوہ آل راونڈر گرانٹ ایلیٹ کو بھی پیشکش کی گئی ہے لیکن انہوں نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔دوسری جانب پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کے مزید نام سامنے آ گئے۔ نئے کھلاڑیوں میں تشار پریرا، ڈیل اسٹین، ڈیویڈ ملر اور براوو شامل ہیں۔ تمام کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے کی حامی بھرلی ہے۔پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلنے میں مزید آسانیاں پیدا ہوگئی ہیں۔ دورہ پاکستان کرنے والی ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کے لیے مزید 4 مایہ ناز کھلاڑیوں نے اپنی رضامندی ظاہر کردی۔ ان کھلاڑیوں میں تشار پریرا، ڈیل اسٹین، ڈیویڈ ملر اور براوو کے نام سامنے آئے ہیں اور ان کرکٹرز سے بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔حامی بھرنے والے چاروں کرکٹرز اینڈی فلاور کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ اس سے پہلے ورلڈ الیون کا حصہ بننے کے لیے ہاشم آملہ، عمران طاہر، سمیوئل بدری، پال کولنگ اور فاف ڈوپلیسی کے نام سامنےآ چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…