پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

ناصر جمشید اسپاٹ فکسنگ کیس، ٹریبونل غیر جانبدار نہیں، ٹریبونل کے سربراہ کس سے تنخواہ لیتے ہیں؟ ناصر جمشید کے وکیل کا انکشاف

datetime 17  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) اسپاٹ فکسنگ کے الزامات میں معطل کرکٹر ناصر جمشید کیس کی ٹریبیونل میں سماعت ہوئی جس میں کرکٹر کے وکیل نے ٹریبیونل پر اعتراضات اٹھا دیے ہیں جب کہ کیس کی مزید سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔کرکٹر کے وکیل نے کہا کہ ٹریبیونل کس طرح غیرجانبدار رہ سکتا ہے جب ٹریبیونل کے سربراہ کیس کے فریق پی سی بی سے تنخواہ لیتے ہیں، معلوم ہے ٹرییبونل کی طرف سے کیا فیصلہ آنا ہے۔

کرکٹ بورڈ کے پاس اگر ناصر جمشید کے خلاف شواہد ہیں تو وہ میڈیا کے سامنے پیش کرے، انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ پر بھی اعتراضات دائر کیے ہیں۔پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناصر جمشید کیس کی ڈسپلنری پینل اور ٹریبیونل کے سامنے سماعت ہوئی، ٹرییبونل میں پی سی بی کی جانب سے دو گواہان نے پیش ہونا تھا جن میں سے ایک پیش نہیں ہو سکے، جس کی وجہ سے کرکٹر کے وکیل نے کہا کہ دونوں گواہان پر ایک ہی سماعت میں جرح کرنا چاہتے ہیں، جس پر سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کیس کی کارروائی کو طول دینا چاہتے ہیں تاکہ اس کا فیصلہ نہ ہو سکے۔ اگر اعتراض ہے تو عدالت جا کر چیلنج کریں، یہاں کیوں پیش ہو رہے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے انتقامی کارروائی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرکٹرز بورڈ کو بہت عزیز ہیں اور ہمیشہ ان کیلیے نرم گوشہ رکھا لیکن جو غلطی کرے گا تو اس کے خلاف ضرور قانونی کارروائی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…