آکلینڈ(آئی این پی)نومنتخب چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے بلند بانگ دعووں کا پول کھلنے لگا۔ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری تو ہیں۔لیکن آئندہ ماہ غیر ملکی کرکٹرز کے میلے میں شرکت کرنے سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے واضح انکار کر ڈالا ۔کیوی کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق ورلڈ الیون میں انکا کوئی کھلاڑی شرکت نہیں کرے گا ۔ایک لاکھ ڈالرز کی آفر کے باوجود کھلاڑیوں کو ریلیز نہیں کریں گے۔
اس سے زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ بورڈ حکام نے غیر سنٹرل کنٹریکٹ کرکٹرز کو بھی وارننگ دیدی۔کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ کہا اگر پاکستان جائیں گے تو سیکیورٹی کی ذمہ داری ان کی اپنی ہو گی۔واضح رہے کہ لیوک رانچی اور برینڈن میکلم کے نام ورلڈ الیون میں شامل کیے جانے کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں تاہم اس بار ے میں ابھی تک مصدقہ اطلاعات موصو ل نہیں ہو سکیں ۔