جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

شعیب ملک کاپاکستان کیلئے قابل تحسین اقدام،ٹوئٹر پر نیا ریکارڈ بن گیا

datetime 19  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی آمد میں ابھی 26روز باقی ہیں تاہم ’’پاکستان زندہ باد‘‘کا ہیش ٹیگ کئی دنوں سے سماجی روابط کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل دکھائی دے رہا ہے۔ٹوئٹرستان پر روزانہ کئی ہیش ٹیگز بنتے اور ٹرینڈ ہوتے نظر آتے ہیں جن میں سے زیادہ تر کی نوعیت سیاسی ہوتی ہے یا ان کا تعلق حالاتِ حاضرہ سے ہوتا ہے۔

لیکن پاکستان کے مثبت رخ کو دنیا کے سامنے لانے اور حب الوطنی کے اظہار کے لیے شروع کیے گئے ’’پاکستان زندہ باد ‘‘کے اس ہیش ٹیگ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا آغاز معروف کرکٹ اسٹار شعیب ملک نے کیا ہے۔مشہور کھلاڑی نہ صرف زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے دیکھنا چاہتے ہیں بلکہ اس ٹرینڈ کو ٹوئٹر تاریخ کا سب سے طویل ٹرینڈ بنانے کے بھی خواہشمند ہیں۔شعیب ملک کی جانب سے اپنی ٹوئٹس اور بلاگ پوسٹ کے ذریعے اس پیغام کو شیئر کرنے کی دیر تھی کہ دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد اس کا حصہ بننے کو راضی ہوگئی۔نہ صرف عام ٹوئٹر صارفین بلکہ پاکستان کے دیگر مشہور کھلاڑیوں نے بھی اپنی ٹوئٹس کے ذریعے شعیب ملک کی اس دعوت کا خیرمقدم کیا۔اس ٹرینڈ کا استعمال کرنے والوں میں سرفراز احمد، جنید خان، کامران اکمل اور اظہر علی سمیت متعدد کھلاڑی اور شوبز کی کئی شخصیات بھی شامل ہیں۔اس سلسلے میں شعیب ملک کی جانب سے پہلی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ٹوئٹ کرنے کی دیر تھی کہ ٹوئٹر اس ہیش ٹیگ کے ساتھ پیغامات سے بھر گیا۔اس ہیش ٹیگ کے ساتھ کی گئی ٹوئٹس میں عام افراد کے ساتھ ساتھ کئی سلیبرٹیز بھی شامل تھیں۔غیرملکی کلب کے ساتھ معاہدہ کرنے والی پہلی پاکستانی فٹ بالر پلیئر حاجرہ خان نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔

پاکستانی اداکار اور ٹی وی ہوسٹ فہد مصطفی نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی کوہ پیما کو اپنی ٹوئٹ کا موضوع بنایا۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’’اس ملک کے لوگ ہی اسے عظیم بناتے ہیں‘‘۔احمد شہزاد نے پاکستانی ٹرک آرٹ کی تعریف کی جبکہ وقار یونس نے پاکستان کی سلامتی کے لیے جان قربان کرنے والے جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کیا۔

واضح رہے کہ اس ٹرینڈ کے آغاز کو ابھی صرف تین دن ہوئے ہیں لیکن لوگوں کا اس حوالے سے جوش و خروش دیدنی ہے۔شعیب ملک نے بھی لوگوں کے جوش و خروش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سلسلے کو جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔واضح رہے کہ اس وقت تک ٹوئٹر کی تاریخ کا سب سے طویل ٹرینڈ 39 دن تک جاری رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…