منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

فکسنگ کی تھی یا نہیں؟ بیٹنگ کی وڈیو دیکھ کر عاقب جاوید نے شرجیل خان کے بارے میں کیا کہا؟ رپورٹ منظر عام پر آ گئی

datetime 7  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث شرجیل خان کی بیٹنگ کی وڈیو دیکھ کر عاقب جاوید نے کہا کہ اوپنر نے گیندیں میرٹ پر کھیلیں، آج اسپاٹ فکسنگ ٹریبونل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شرجیل خان کیس کی سماعت کی اور سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید سے بطور ایکسپرٹ رائے مانگی تو انہوں نے شرجیل خان کی ڈاٹ گیندوں پر اپنی ماہرانہ رائے دیتے ہوئے انہیں بے قصور قرار دیا۔

سابق کرکٹر اور لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ ان کی نظر میں شرجیل خان نے دونوں ڈاٹ بال میرٹ پر کھیلیں۔ شرجیل خان پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں پشاور زلمی کے خلاف جان بوجھ کر ڈاٹ گیندیں کھیلیں۔ شرجیل خان نے اس افتتاحی میچ میں چار گیندوں پر ایک رن بنایا تھا اور ان چار گیندوں میں سے دو گیندیں انہوں نے ڈاٹ کھیلی تھیں، شرجیل پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام ثابت ہونے پر انہیں پانچ سال سے تا حیات پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے خلاف ثبوت لے کر نہیں گئے، اگر پی سی بی کی کہانی دیکھی جائے تو ڈاٹ بال کھیلنا پلان کا حصہ لگتا ہے لیکن ڈاٹ گیندیں کرکٹ کے کھیل کا حصہ ہیں۔ شرجیل خان کے وکیل شیگان اعجاز نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاقب جاوید بطور ایکسپرٹ ٹریبونل کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے شرجیل خان نے کی دونوں ڈاٹ بال کے بارے میں کہا کہ اوپنر دونوں ڈاٹ بال میرٹ پر کھیلے۔ اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز اور سابق کرکٹر محمد یوسف بھی شرجیل خان کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ شرجیل نے ڈاٹ گیندیں میرٹ پر کھیلیں۔

دوسری طرف پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ عاقب جاوید کو ڈاٹ بالز کی فوٹیجز دکھائی گئی ہیں۔ تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ عاقب جاوید نے ٹریبونل کو بتایا ہے کہ اگر ڈاٹ بالز جان بوجھ کر کھیلی جائیں تو ان کے پیچھے یقیناً ایک کہانی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹریبونل نے لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی کے منیجر آپریشن کو بطور گواہ 13 جولائی کو طلب کیا ہوا ہے۔ اس اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی خلاف ورزی پر محمد عرفان اور محمد نواز کو پہلے ہی سزا سنائی جا چکی ہے جبکہ خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور ناصر جمشید کے خلاف مقدمے کی سماعت ابھی جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…