بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

چیمپئنز ٹرافی میں بد ترین شکست۔۔ہندوستانی میڈیا پاک بھارت کرکٹرز کے مابین کس کا چیز کا نیا راگ الاپنے لگا؟

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)پاکستانی ٹیم کی جیت کے بعد بھارتی ٹی وی انڈین ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور وکٹ کیپر ایم ایس دھونی اور پاکستانی کرکٹر اظہر علی کے بیٹوں کی تصویر نشر کر کے عبرتناک شکست کا غم کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ پاک بھارت کھلاڑیوں کے مثالی اور دوستانہ تعلقات اس بات کی غمازی ہیں کہ کرکٹ صرف ایک کھیل ہے اور اسے حدود سے باہر نہیں ہونا چاہئے ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کا کہناہے کہ اگرچہ چیمپئن ٹرافی کا فائنل ہو چکا ہے اور اس ٹرافی کے اصل حقدار اپنا حق وصول بھی کر چکے ہیں لیکن جب فائنل بھارت اور پاکستان کے درمیان ہو تو موسم اور میچ کی گرمی فائنل کی جیت یا ہار کے ساتھ کم نہیں ہوتی بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ شکست کی ہزیمت اور فتح کا جشن بڑھتا ہی جاتا ہے جبکہ سوشل میڈیا کے اس دور میں تو یہ ممکن ہی نہیں کہ فتح اور شکست کو لوگ اتنی آسانی اور اتنی جلدی بھول جائیں۔بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ چیمپئن ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست سے جڑی کوئی نہ کوئی آہٹ تو مسلسل ہوتی رہے گی ۔ بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ گو کہ بھارت چیمپئن ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہو چکا ہے لیکن دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کے درمیان اچھے تعلقات پہلی مرتبہ کھل کر سامنے آئے ہیں ،بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ میں ثابت کیا ہے کہ کرکٹ ایک کھیل ہے اور ہمیں اس کھیل کو اس کی حدود میں ہی رکھنا چاہئے ۔بھارتی ٹی وی نے بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کی پاکستانی ٹیم کے اوپنر اظہر علی کے بیٹوں کے ساتھ تصویریں دکھاتے ہوئے کہا کہ اظہر علی نے ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے ایسا ٹویٹ کیا ہے کہ وہ لاکھوں ہندوستانی کرکٹ شائقین کے دلوں پر چھا گئے ہیں ۔ اظہر علی نے اپنے بیٹوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایم ایس دھونی ،

ویرات کوہلی اور یوراج سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کے ان لیجنڈز کرکٹرز نے ان کے بچوں کے ساتھ یاد گار وقت صرف کیا جس کے لئے وہ ان کے شکر گذار ہیں اور میرے بچے بھی بہت خوش ہیں ۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی پاکستانی کپتان سرفراز احمد کے ننھے بیٹے عبداللہ کو گود میں اٹھانے کی تصویر بھی خوب شہرت سمیٹ چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…