ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کا غصہ،بھارت میں مسلمانوں کیخلاف بڑی کارروائی شروع

datetime 20  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھوپال (آئی این پی)پاکستان کے ہاتھوں آ ئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت کا غصہ اب تک ٹھنڈا نہ ہوا،ریاست مدھیہدیش میں پولیس نے آ ئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کی خوشیاں منانے پر 15مسلمان نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع برہان پور میں آ ئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پرپولیس نے 15مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتارافراد پر پاکستان کے حق اور بھارت مخالف نعرے لگانے کا بھی الزام ہے ۔شاہپور

پولیس اسٹیشن کے انسپکٹرسنجے پھاٹک نے بتایا کہ ایک مقامی رہائشی نے شکایت کی تھی کہ بعض افراد آ ئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کی خوشی میں پاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں جس پر پر کاروائی کی گئی ۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا جس کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھا ہوا ہے جبکہ پاکستان میں جشن منایا جارہا ہے ۔تیسرے روز بھی بھارتی ٹی وی چینل اپنی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور پاکستان سے شکست کا رونا روتے رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…