جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا،موقع موقع گانے کے بعد بھارتی چینل کاایک اورہنگامہ،جوگی عین موقعے پر بھاگ گیا۔۔۔! اشتہار سوشل میڈیاپر وائرل

datetime 19  مئی‬‮  2017 |

ممبئی(آئی این پی ) بھارتی عوام اپنے کرکٹرز کو ’بھگوان ‘کی طرح ’پوجتی ‘ہے اور جب بات پاک بھارت ٹاکرے کی ہوتو پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی عوام کے ساتھ ساتھ اس کا میڈیا بھی کوئی موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہتا،اس مقصد کیلئے بھارتی میڈ یا ہفتوں پہلے پاک بھارت ٹاکرے کی مہم چلانا شروع کردیتا ہے۔۔بھارتی چینل کا یہ اشتہار سوشل میڈیاپر وائرل ہوگیا ہے اور اس پر طرح طرح کے تبصرے زور و شورسے جاری ہیں۔

ماضی میں آئی سی سی ورلڈ کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے دوران ایک بھارتی سپورٹس چینل نے پاک بھارت ٹاکرے پر ’’موقع موقع ‘‘کے نام سے پاکستان مخالف مہم چلائی جس پر پاکستانیوں نے اسے کافی تنقید کا نشانہ بنایا۔اب 4جون کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک ،بھارت ٹاکرے سے قبل اسی چینل کا نیا اشتہار سامنے آگیا ہے۔اشتہار میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک امیر نوجوان اپنی ساری جائیداد بانٹ کر جوگی بننے کے لیے چلا جاتا ہے لیکن جیسے ہی وہ جوگی کا روپ دھارنے کے لیے بال کٹوانے لگتا ہے تو اسے ایک اخبار نظر آتا ہے جس میں اسے پاکستان اور بھارت کے میچ کے بارے میں خبر ملتی ہے۔یہ خبر دیکھ کر نوجوان جوگی بننے کا ارادہ ترک کرتا ہے اور وہاں سے بھاگ جاتا ہے تاکہ میچ دیکھ سکے۔بھارتی چینل کا یہ اشتہار سوشل میڈیاپر وائرل ہوگیا ہے اور اس پر طرح طرح کے تبصرے زور و شورسے جاری ہیں۔  واضح  رہے کہ پاکستانی سکواڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز ختم ہوتے ہی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے لندن پہنچ گیا تھا،ٹرافی سےقومی ٹیم بنگلہ دیش اور  آسٹریلیا سے پریکٹس میچ کھیلے گی،ایونٹ کا آغاز یکم جون سے انگلینڈ میں ہوگا،پاکستان ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت سے 4 جون کو مدمقابل ہوگا،7 جون کو جنوبی افریقہ اور 12جون کو سری لنکا کے خلاف ان ایکشن ہوگا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…