اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بگ تھری خاتمے اور ٹیموں کی باہمی رضامندی سے سیریز طے کرنے کی آزادی ختم ہوتے ہی بھارتی ٹیسٹ رینکنگ خطرات سے دوچار ہو گئی ، ٹی 20کی آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان نےبھی پچھاڑ کر تیسرے نمبر پر پوزیشن بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق بگ تھری خاتمے اور ٹیموں کی باہمی رضامندی سے سیریز طے کرنے کی آزادی ختم ہوتے ہی
بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی آئی سی سی رینکنگ پہلی بار خطرات سے دوچار ہو چکی ہے ۔ آئی سی سی کو زیادہ مالی فوائد دینے کے سبب بھارتی ڈھائی سالوں سے دیگر ٹیموں کو اپنے ہوم گرائونڈ پر سیریز کھلا رہا تھا جس کے باعث مسلسل کامیابیوں نے بھارت کی ٹیسٹ رینکنگ میں حیرت انگیز اضافہ کر دیا تھا اور اس نے آسٹریلیا کو بھی 13پوائنٹس کی لیڈ دے رکھی ہے تاہم بگ تھری کے خاتمے کے اب بھارت کو ہوم اور اوے سیریز دونوں کھیلنا پڑیں گی جس سے گھر کے شیروں کی ٹیسٹ ریکنگ میں کمی کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ٹی 20آئی سی سی رینکنگ جاری ہو چکی ہے جس میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ایک درجے پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ پہلی پوزیشن پر نیوزی لینڈ ، دوسری پر انگلینڈ جبکہ پاکستان کی تیسری پوزیشن کے بعد بھارت چوتھی پر آچکا ہے۔۔دوسری جانب ٹی 20آئی سی سی رینکنگ جاری ہو چکی ہے جس میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ایک درجے پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ پہلی پوزیشن پر نیوزی لینڈ ، دوسری پر انگلینڈ جبکہ پاکستان کی تیسری پوزیشن کے بعد بھارت چوتھی پر آچکا ہے۔