بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

پی سی بی کو کس کا خطرہ ہے ، بنگلہ دیش نے نیا شوشا چھوڑ دیا

datetime 1  مئی‬‮  2017 |

ڈھاکا(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )کی جانب سے دورہ بنگلہ دیش کے انکار کے بعدبی سی بی آنکھیں دکھانے لگا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی کو شکست کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے دورے سے انکار کیاکیونکہ پاکستان ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کر نا چاہتا ہے،دورہ بنگلہ دیش میں گرین شرٹس ہار جاتی اور انکے پوائنٹس کم ہو جاتے ،

آئی سی سی آمدنی میں بی سی بی کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز سے زیادہ حصہ دیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ ٹور سے پاکستانی انکار پر بیحد ناراض ہے، صدر نظم الحسن نے کہا ہے کہ ہمیں آفیشلی طور پر کچھ نہیں بتایا گیا، آئی سی سی میٹنگز کے دوران پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے صرف اتنا کہا تھا کہ ان کے لیے ٹیم بھیجنا مشکل ہوگا۔بی سی بی کے صدر نے کہا کہ ورلڈکپ میں براہ راست انٹری کیلئے ستمبر کی کٹ آف ڈیٹ سے قبل پاکستان کو ہم سے شکست کی صورت میں مزید ریٹنگ پوائنٹس کھونے کا خوف ہوسکتا ہے، میں نے سنا ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم مسلسل تیسری مرتبہ ٹور نہیں کرسکتے جبکہ درحقیقت پاکستانی ٹیم پہلے بھی دیگرممالک کے تین سے بھی زیادہ مرتبہ ٹورز کرچکی ہے، اب وہ کیوں کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتے، ہم انھیں آفیشل شیڈول بھیج کردیکھیں گے کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں، اس کے بعد ہی آگے بات ہوگی، ہم تو کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔نظم الحسن نے آئی سی سی کی جانب سے نئے ریونیو ماڈل میں 132 ملین ڈالر ملنے کا تمام تر کریڈٹ خود لیتے ہوئے کہا کہ میں نے آئی سی سی کو قائل کیا کہ بنگلہ دیش اب بڑی مارکیٹ بن چکا اور یہاں سے اسپانسر سامنے آرہے ہیں، عالمی سطح پر ہماری کارکردگی بھی بہت بہتر ہے، اسی وجہ سے ہمیں زیادہ حصہ ملا ہے، میں نے کونسل سے یہ بھی کہا تھا کہ ہمیں ویسٹ انڈیز اور پاکستان سے بھی زیادہ حصہ ملنا چاہیے کیونکہ ہماری کارکردگی ان سے بھی زیادہ بہتر ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…